قومی

کیلیفورنیا میں ہندستانی طالب علم مردہ حالت میں پایا گیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاپتہ 22 سالہ ہندوستانی طالب علم ساکیت سری نواسیا کی لاش چھ دن بعد برآمد کر لی گئی ہے، یہ اطلاع ہندوستانی قونصل خانے نے ہفتہ کی دیر رات دی۔ ساکیت یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے میں کیمیکل اینڈ بایومالیکیولر انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا،اور 9 فروری سے لاپتہ تھا۔

نئی دہلی: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاپتہ 22 سالہ ہندوستانی طالب علم ساکیت سری نواسیا کی لاش چھ دن بعد برآمد کر لی گئی ہے، یہ اطلاع ہندوستانی قونصل خانے نے ہفتہ کی دیر رات دی۔ ساکیت یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے میں کیمیکل اینڈ بایومالیکیولر انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا،اور 9 فروری سے لاپتہ تھا۔

متعلقہ خبریں
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کورونا وباکا پھیلاؤ پھر شروع
3 امریکی ریاستوں میں ہندوستانیوں کا احتجاج
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی
کیلی فورنیا میں اسکولی طلباء میں لڑائی، چاقوسے حملہ


قونصل خانے نے اپنے بیان میں کہا، “ہمیں انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دینی پڑ رہی ہے کہ مقامی پولیس نے لاپتہ ہندوستانی طالب علم ساکیت سری نواسیا کی لاش ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔

ہم ان کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔” قونصل خانے نے مزید کہا کہ اہلِ خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی، جس میں مقامی حکام سے رابطہ اور لاش کو جلد از جلد ہندوستان بھیجنے کے انتظامات شامل ہیں۔ قونصلر افسران خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔


پولیس کے مطابق ساکیت کو آخری بار یونیورسٹی کیمپس سے تقریباً ایک کلومیٹر دور دیکھا گیا تھا، جس کے بعد شہر بھر میں لیک انزا اور برکلے ہلز کے علاقوں میں تلاش شروع کی گئی۔ ساکیت کے روم میٹ بنیت سنگھ نے سوشل میڈیا پر ان کی تلاش کے لیے اپیل بھی کی تھی۔


پولیس نے بتایا کہ ایک بیگ، جس میں اس کا پاسپورٹ اور لیپ ٹاپ تھا، ٹِلڈن ریجنل پارک کے قریب ایک رہائش گاہ کے پاس سے ملا۔ ساکیت آئی آئی ٹی مدراس کا سابق طالب علم تھا اور برکلے میں ماسٹرز کر رہا تھا۔ ساکیت نے اپنی ابتدائی تعلیم سری وانی ایجوکیشن سینٹر، بنگلورو سے حاصل کی۔


کرناٹک کی چیف سکریٹری شالینی رجنیش نے اس معاملے میں مدد کے لیے وزارتِ خارجہ ہند کو خط بھی لکھا تھا۔