ہندوستانی ٹیم کو ایشیاء کپ کیلئے پاکستان نہیں جاناچاہئے: ہربھجن
ہربھجن سنگھ نے کہاکہ پاکستان اپنے لوگوں کیلئے محفوظ ملک نہیں ہے تو ہم کیسے خطرہ مول لے سکتے ہیں؟۔ ہربھجن سنگھ نے کہاکہ ہماری حکومت صحیح فیصلہ لے رہی ہے۔ کسی بھی سیریز کیلئے پاکستان جانے سے زیادہ کھلاڑیوں کی حفاظت اہم ہے۔
دوحہ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کو کو ایشیاکپ 2023 کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرنا چاہیے کیونکہ دورے کے دوران ہماری ٹیم کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے لوگوں کیلئے محفوظ ملک نہیں ہے تو ہم کیسے خطرہ مول لے سکتے ہیں؟۔ ہربھجن سنگھ نے کہاکہ ہماری حکومت صحیح فیصلہ لے رہی ہے۔ کسی بھی سیریز کیلئے پاکستان جانے سے زیادہ کھلاڑیوں کی حفاظت اہم ہے۔
اس سے قبل بھی سابق ہندوستانی کرکٹر نے کہا تھاکہ اگر ایشیاکپ میں ہندوستان پاکستان نہیں جاتا تو یہ ہمارا فیصلہ ہے آپ بھی ورلڈکپ کھیلنے نہ آئیں۔ ہربھجن نے کہاکہ ہندوستان کو پاکستان سے کھیلنے کا کوئی شوق نہیں، البتہ پاکستان کو ہندوستان کی ضرورت ہے۔
آئی سی سی چمپئنزس ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم کے آنے سے متعلق سوال پر ہربھجن سنگھ نے پہلے تو حامی بھری بعدازاں کہاکہ ایسا نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ ان دنوں قطر میں جاری لیجنڈز لیگ میں انڈیا مہاراجہ کی نمائندگی کررہے ہیں۔
ان کی ٹیم 4 میاچس میں محض 2 پوائنٹس حاصل کرسکی ہے جبکہ شاہد آفریدی کی ایشیا الیون 4 میاچس میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔