تلنگانہ

آئندہ دو سال میں مزید دو مرحلوں میں تلنگانہ بھر کے تمام اہل خاندانوں کو اندرامّا مکانات کی فراہمی: وزیرہاوسنگ تلنگانہ

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ دو سالوں کے دوران مزید دو مرحلوں میں ریاست بھر کے تمام اہل خاندانوں کو یہ گھر فراہم کر دیے جائیں گے۔ وزیر موصوف نے وزیرسیول سپلائز اتم کمار ریڈی کے ہمراہ ضلع سوریا پیٹ کے حلقہ حضور نگر میں زیرتعمیر 2,160 مکانات کا معائنہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ہاؤسنگ پی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کو مکمل تحفظ اور بھروسہ فراہم کرنے کے مقصد سے اندرامّا مکانات پروگرام پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ دو سالوں کے دوران مزید دو مرحلوں میں ریاست بھر کے تمام اہل خاندانوں کو یہ گھر فراہم کر دیے جائیں گے۔ وزیر موصوف نے وزیرسیول سپلائز اتم کمار ریڈی کے ہمراہ ضلع سوریا پیٹ کے حلقہ حضور نگر میں زیرتعمیر 2,160 مکانات کا معائنہ کیا۔


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں ہر حلقہ اسمبلی کے لئے 3,500 مکانات کے حساب سے ریاست بھر میں جملہ4 لاکھ 50 ہزار مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیر اتم کمار ریڈی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حضور نگر میں 2012 میں 115 ایکڑ اراضی پر شروع کردہ مکانات کی تعمیر کو جلد مکمل کر کے غریبوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ حکومت کی ترجیح ہے کہ کوئی بھی مستحق خاندان چھت سے محروم نہ رہے اور شفاف طریقہ سے ان گھروں کی الاٹمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔