تلنگانہ

کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار کی موت

بچے کی حالت دیکھ کر والدین نے فوراً اس کے منہ سے ڈھکن نکالنے کی کوشش کی اور اُسے فوری طور پر مقامی پرائیویٹ اسپتال لے گئے۔ وہاں سے بچے کو منچرال کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ بچہ پہلے ہی مر چکا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع کے لکشٹی پیٹ میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق، لکشٹی پیٹ بلدیہ کے 9ویں وارڈ سے تعلق رکھنے والے سریندر اپنی اہلیہ، بیٹی اور 9 ماہ کے کمسن بیٹے ردرائن کے ساتھ مموگوڈا میں اپنے رشتہ دار کے گھر ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

اسی دوران ردرائن کولڈ ڈرنک کی بوتل کا ڈھکن اپنے منہ میں ڈال کر کھیلنے لگا۔ کھیلتے ہوئے وہ ڈھکن اچانک اس کے حلق میں پھنس گیا جس سے اس کی سانس رک گئی۔

 بچے کی حالت دیکھ کر والدین نے فوراً اس کے منہ سے ڈھکن نکالنے کی کوشش کی اور اُسے فوری طور پر مقامی پرائیویٹ اسپتال لے گئے۔ وہاں سے بچے کو منچریال کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ بچہ پہلے ہی مر چکا ہے۔