آندھراپردیش

راہل گاندھی کے آئندہ ماہ ویزاگ کے دورہ کی اطلاع

حیدرآباد: کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کے آئندہ ماہ آندھراپردیش کے ویزاگ کے دورہ کی اطلاع ہے۔

حیدرآباد: کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کے آئندہ ماہ آندھراپردیش کے ویزاگ کے دورہ کی اطلاع ہے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

بتایاجاتا ہے کہ راہل گاندھی نے وشاکھااسٹیل پلانٹ جس کی مرکز کی جانب سے نجی کاری کی جارہی ہے کے خلاف جدوجہد کرنے والی تنظیموں سے یگانگت کے اظہار کا فیصلہ کیا ہے۔

راہل گاندھی کے استقبال کیلئے اس ماہ کی 22 تاریخ کو صنعتی علاقہ میں کانگریس کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی۔

بائیں بازو جماعتوں کی مزدورتنظیموں کے لیڈروں نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ان سے اے پی میں ملاقات کرتے ہوئے ان کی جدوجہد سے یگانگت کااظہار کرنے کی خواہش کی تھی جس پربتایاجاتا ہے کہ راہل گاندھی نے مثبت ردعمل ظاہر کیا تھا۔

کانگریس اس تلگو ریاست میں خود کو مستحکم کرنے کی مساعی کررہی ہے۔

متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد موجودہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کانگریس نے کیا تھا۔

2014 سے ریاست میں کانگریس کو شدید طورپرنقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ ریاست میں اس کا کوئی بھی رکن اسمبلی یا رکن پارلیمنٹ بھی منتخب نہیں ہوا ہے۔

اب پارٹی جنوبی ہند کی اس ریاست پر بھی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔