تجارت

اسٹاک مارکیٹوں میں ابتدائی گراوٹ

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 60.15 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 83,757.54 پر کھلا۔ آہستہ آہستہ اس کی گراوٹ بڑھتی گئی۔ خبر لکھے جانے تک یہ گزشتہ کاروباری دن کے مقابلے 311 پوائنٹس (0.37 فیصد) گر کر 83,506.69 پر تھا۔

ممبئی: گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں لگاتار دو دن کی تیزی کے بعد جمعرات کو ابتدائی کاروبار میں گراوٹ درج کی گئی۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 60.15 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 83,757.54 پر کھلا۔ آہستہ آہستہ اس کی گراوٹ بڑھتی گئی۔ خبر لکھے جانے تک یہ گزشتہ کاروباری دن کے مقابلے 311 پوائنٹس (0.37 فیصد) گر کر 83,506.69 پر تھا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 20.10 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 25,755.90 پر کھلا۔ تادم تحریر یہ 104.15 پوائنٹس یعنی 0.40 فیصد کمی کے ساتھ 25,671.85 پر تھا۔

دھات، فارما، ہیلتھ کیئر، رئیلٹی، آٹو، پرائیویٹ بینک اور کیمیکل سیکٹر میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ دریں اثنا، ایف ایم سی جی، پبلک سیکٹر کے بینک، تیل اور گیس، اور میڈیا سیکٹر کے انڈیکس اوپر تھے۔

سینسیکس کی گراوٹڑ میں ایئرٹیل، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایل اینڈ ٹی، ریلائنس انڈسٹریز، ایکسس بینک اور بی ای ایل کا رول زیادہ رہا۔ ہندوستان یونیلیور، انفوسس اور ٹرینٹ کے شیئر اوپر تھے۔