دہلی
عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو ضمانت منظور
دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو 2020کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے جڑے کیس میں ضمانت منظور کی۔

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو 2020کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے جڑے کیس میں ضمانت منظور کی۔
عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ دیگر 2 واقعات میں طاہر حسین کو ضمانت منظور کرچکی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج پلستیہ پرماچالہ نے طاہر حسین کو راحت دی۔ انہیں ایک لاکھ روپے کے بانڈ اور اتنی ہی رقم کی شوریٹی دینی ہوگی۔