جموں و کشمیر

کشمیر میں شبانہ سردیوں کا زور تیز، پہلگام سرد ترین مقام

انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 نومبر کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں کہیں ہلکی بارشیں جبکہ ہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

سری نگر: وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کی شدت تیز ہوتے ہوئے سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین جگہ رہی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم درج ہوا تھا۔وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سر حدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 23 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 نومبر کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں کہیں ہلکی بارشیں جبکہ ہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 25 نومبر سے 30 نومبر تک موسم ایک بار پپھر خشک رہنے کا امکان ہے۔