قومی
سینئر سٹیزن ویلفیئر فنڈ کے لیے شرح سود میں اضافہ
یہ شرح مالی سال 2025-26 کے لیے نوٹیفائی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیر کی دیر رات جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینئر سٹیزن ویلفیئر فنڈ کے تحت جمع رقم پریکم اپریل 2025 سے 31 مارچ 2026 تک کی مدت کے لیے 6.85 فیصد شرح سود مؤثر ہوگی۔
نئی دہلی: حکومت نے سینئر سٹیزن ویلفیئر فنڈ کے لیے شرح سود میں زبردست اضافہ کرتے ہوئے اسے 6.85 فیصد کر دیا ہے۔
یہ شرح مالی سال 2025-26 کے لیے نوٹیفائی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیر کی دیر رات جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینئر سٹیزن ویلفیئر فنڈ کے تحت جمع رقم پریکم اپریل 2025 سے 31 مارچ 2026 تک کی مدت کے لیے 6.85 فیصد شرح سود مؤثر ہوگی۔
یہ شرح یکم اپریل 2025 سے نافذ ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ مالی سال 2024-25 میں سینئر سٹیزن ویلفیئر فنڈ پر شرح سود 3.35 فیصد اور 2023-24 میں 7.15 فیصد تھی۔
سینئر سٹیزن ویلفیئر فنڈ کا قیام فنانس بل 2015 کے تحت 18 مارچ 2016 کو عمل میں آیا تھا۔ اس کا مقصد مختلف سرکاری اسکیموں میں بلا دعویٰ پڑی رقم کا استعمال ، خاص طور پر معاشی طور پر کمزور سینئر سٹیزن کی فلاح و بہبود کے لیے کرنا ہے۔