تعلیم و روزگارشمالی بھارت
یکم اپریل سے انٹرمیڈیٹ کلاسس نہیں ہوں گی
حکومت ِ بہار نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست میں مختلف یونیورسٹیوں سے ملحقہ کالجس میں انٹرمیڈیٹ کلاسس بند کردے گی۔
پٹنہ: حکومت ِ بہار نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست میں مختلف یونیورسٹیوں سے ملحقہ کالجس میں انٹرمیڈیٹ کلاسس بند کردے گی۔
چہارشنبہ کی شام جاری کردہ ایک اعلامیہ میں محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ پٹنہ یونیورسٹی میں تقریباً 10 سال پہلے ایسی کلاسس بند کی جاچکی ہیں۔
جاریہ سال اپریل سے شروع ہونے والے تعلیمی سال میں دیگر یونیورسٹیز کے تحت کالجس کی پلس 2 کی کلاسس بند کردی جائیں گی۔
اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کی تعلیم (آرٹس‘ سائنس اور کامرس) میں نئے تعلیمی سال سے صرف ہائیر سکنڈری اسکولس میں ہی دی جائے گی۔
محکمہ نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹیز ایکٹ میں بھی انٹرمیڈیٹ (پلس 2) کو کالجس سے غیرمربوط کردینے کی سفارش کی گئی ہے لیکن ناکافی انفرااسٹرکچر اور ہائیر سکنڈری اسکولس میں انسانی وسائل کی کمی کے باعث اب تک ایسا نہیں کیا جاسکا تھا۔