حیدرآباد

الحاج محمد عبدالرشید نقشبندی سپرد خاک، مرید خاص و خادم اول سیدی ابوالبرکاتؒ

عبدالرشید صاحب کا انتقال کل بروز اتوار، سالانہ آثار شریفہ و تبرکات کی زیارت کے دوران تقریباً 70 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

حیدرآباد: علامہ مولانا الحاج سیدی مرشدی و مولائ پیر ابوالبرکات سید خلیل اللہ شاہ صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادری رحمہ اللہ کے مرید خاص و خادم اول، الحاج مولوی محمد عبدالرشید صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادریؒ ولد ولی محمدؒ کو آج سینکڑوں مسلمانوں کی موجودگی میں شیبا جماعت قبرستان، مصری گنج میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر

عبدالرشید صاحب کا انتقال کل بروز اتوار، سالانہ آثار شریفہ و تبرکات کی زیارت کے دوران تقریباً 70 سال کی عمر میں ہوا تھا۔ نماز جنازہ آج بروز پیر بعد نماز ظہر جامع مسجد حکیم میر وزیر علیؒ اندرون فتح دروازہ میں نجم المحدثین علامہ الحاج حافظ مفتی سید شاہ صغیر احمد نقشبندی مجددی قادری نے پڑھائی، جبکہ ضیائے ملت علامہ حافظ مفتی سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی صدر مفتی جامعہ نظامیہ نے رقت آمیز دعا کی۔

پسماندگان میں اہلیہ، ایک صاحبزادہ جناب غلام محمد دستگیر سعید نقشبندی مجددی قادری اور تین صاحبزادیاں شامل ہیں۔ جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں ممتاز علمائے کرام اور مشائخ عظام شامل تھے، جن میں مولانا عبدالقادر سیفی، مولانا شیخ احمد محی الدین، مولانا حافظ مفتی اسماعیل الہاشمی، مولانا مفتی سید احمد غوری، مولانا قاضی سید لطیف علی قادری، مولانا محمد فصیح الدین نظامی اور دیگر شامل تھے۔

مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔