دہلی

دہلی ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کے طیاروں سے سیڑھی ٹکرانے کے واقعے کی جانچ شروع

ہوائی اڈے پر اتوار کی شام اچانک موسم بدل گیا اور تیز بارش کے ساتھ تیز آندھی شروع ہو گئی۔ اس دوران ٹرمینل-2 کے 'بے' میں انڈیگو کی گراؤنڈ ہینڈلنگ ٹیم کی ایک لوہے کی سیڑھی تیز ہواؤں کی وجہ سے خود بخود آگے بڑھنے لگی اور اس سے پہلے کہ اسے قابو کیا جاتا، وہ ایئر انڈیا کے تین طیاروں سے ٹکرا گئی۔

نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اتوار کی شام تیز آندھی کے دوران ایئر انڈیا کے طیاروں سے لوہے کی سیڑھی ٹکرانے کے واقعے کی جانچ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے شروع کر دی ہے۔


ہوائی اڈے پر اتوار کی شام اچانک موسم بدل گیا اور تیز بارش کے ساتھ تیز آندھی شروع ہو گئی۔ اس دوران ٹرمینل-2 کے ‘بے’ میں انڈیگو کی گراؤنڈ ہینڈلنگ ٹیم کی ایک لوہے کی سیڑھی تیز ہواؤں کی وجہ سے خود بخود آگے بڑھنے لگی اور اس سے پہلے کہ اسے قابو کیا جاتا، وہ ایئر انڈیا کے تین طیاروں سے ٹکرا گئی۔

اس واقعے میں طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ شام کے تقریباً 4.30 بجے کا ہے۔ آندھی اور بارش کے بارے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے کوئی وارننگ نہیں تھی۔ یہ انتہائی مقامی سطح پر پیدا ہونے والی موسمی تبدیلی تھی اور آس پاس کے علاقے میں موسم پرسکون تھا۔


ڈی جی سی اے نے واقعے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ساتھ ہی ان تینوں طیاروں کوجنھیں نقصان پہچنا ہے پرواز سے باہر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، تینوں متاثرہ طیارے اے320 فیملی کے ہیں۔