مشرق وسطیٰ

کشیدگی کے باوجود ایران کا ورلڈ کپ کھیلنے کا اعلان، غیر یقینی صورتحال ختم

ایران نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنی شرکت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد اس حوالے سے جاری غیر یقینی صورتحال ختم ہو گئی ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، تاہم ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں سیاسی حالات سے متاثر نہیں ہوں گی۔

تہران: ایران نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنی شرکت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد اس حوالے سے جاری غیر یقینی صورتحال ختم ہو گئی ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، تاہم ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں سیاسی حالات سے متاثر نہیں ہوں گی۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ
بحرین نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا


ایرانی حکومت کے مطابق قومی فٹبال ٹیم عالمی ایونٹ میں شرکت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

غیرملکی رپورٹ کے مطابق حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ریاستی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے امور و کھیل کی وزارت نے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ ٹیم عالمی سطح پر عمدہ کارکردگی دکھا سکے۔


اس سے قبل ایران کے وزیر کھیل سے منسوب بیانات میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا، تاہم حالیہ وضاحت نے ان قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔


دوسری جانب ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی پاؤلو زمپولی نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔