ایرانی وزیر خارجہ کی اسماعیل ہانیہ سے ٹیلی فونک بات چیت
ہانیہ کے ساتھ اپنی بات چیت کے بارے میں عبداللہیان نے کہا کہ ہم نے فلسطین میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تہران: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل حانیہ نے فلسطین کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں عبداللہیان نے بتایا کہ انہوں نےحانیہ سےٹیلی فون پر بات کی ہے۔
حانیہ کے ساتھ اپنی بات چیت کے بارے میں عبداللہیان نے کہا کہ ہم نے فلسطین میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ عبداللہیان اورحانیہ کی آخری ملاقات 31 اکتوبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ حماس کے مسلح ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کی صبح اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں اور ان کی مقدس اقدار کے خلاف خاص طور پر مسجد اقصی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا جواب دینے کے لیے ایک جامع حملہ شروع کیا تھا، جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بھی شدید فضائی حملے شروع کردیے تھے۔