دہلی

نان ویج غذا فراہم کرنے پر آئی آرسی ٹی سی کا ملازم معطل

ٹرین کے جھانسی سے روانہ ہونے کے بعد کیٹرنگ اسٹاف نے انہیں لائٹ اسناک دیاتھا۔ تیواری نے چھولوں کا آرڈردیاتھا لیکن تیواری نے دیکھاکہ چھولے میں گوشت کے ٹکڑے ہیں۔

نئی دہلی: انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن(آئی آر سی ٹی سی) نے اتوار کے دن اعلان کیاکہ اس نے ویجیٹیرین میل آرڈرکرنے والے مسافر کو نان ویج غذا سربراہ کرنے کے واقعہ میں اپنے ایک ملازم کو معطل کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
نیپال سے ٹماٹر کی اسمگلنگ 4 کسٹمس عہدیدار معطل
لکھنؤ کے چلڈرن ہوم میں سردی سے 4 شیرخواروں کی اموات
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
کارسے گھسیٹنے سے انجلی کی موت واقعہ پر 11 پولیس ملازم معطل

آئی آر سی ٹی سی نے کہاکہ اس نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیا ہے اور فوڈ ڈیلیوری سرویس کے کنٹراکٹرپربھاری جرمانہ عائد کیا۔ اس کے علاوہ کنٹراکٹرایجنسی کے ایک ملازم کونوکری سے نکال دیاگیا۔ آئی آرسی ٹی سی نے ٹوئٹ کیاکہ ہم نے اپنے ایک ملازم کو معطل بھی کردیا۔

 ہم یہ یقینی بنانے کے اقدامات کررہے ہیں کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ ہفتہ کے دن گتی مان ایکسپریس(ٹرین نمبر12049) جھانسی تا حضرت نظام الدین میں یہ واقعہ پیش آیاتھا۔ مسافرین راجیش کمار تیواری اور اس کی بیوی پریتی تیواری نے ویج میل کا آرڈردیاتھا۔ یہ دونوں ڈبہ C-7 میں سفرکررہے تھے۔

 ٹرین کے جھانسی سے روانہ ہونے کے بعد کیٹرنگ اسٹاف نے انہیں لائٹ اسناک دیاتھا۔ تیواری نے چھولوں کا آرڈردیاتھا لیکن تیواری نے دیکھاکہ چھولے میں گوشت کے ٹکڑے ہیں۔ اس نے اسٹاف سوپروائزرکو اس کی اطلاع دی۔

سوپروائزر نے گوشت کی موجودگی کی بات تو مانی لیکن کہا کہ ہم غذا پیاک نہیں کرتے۔ کچن سے پیاک ہوکرآنے وا لی غذا کو مسافرین تک پہنچانا ہمارا کام ہوتا ہے۔

اسی ٹرین میں گوالیارتادہلی سفرکرنے والی ایک اورمسافرکریتکا مودی نے بھی شکایت کی کہ اس نے پاستہ اور چھولے کلچے کا آرڈردیاتھا لیکن پاستہ رول میں چکن پایاگیا۔ اس نے بھی شکایت درج کرائی لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔

a3w
a3w