دہلی

کیا ایک اور اسٹار جوڑی طلاق لے رہی ہے، انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کرلیا؟

یوزویندرا چہل اور دھنشری ورما نے 22 دسمبر 2020 کو شادی کی تھی۔ دھنشری کوریو گرافر کے طور پر اپنی شناخت بنا چکی ہیں۔ شادی کے بعد دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ کئی ریلس اور ویڈیوز شیئر کیں۔

دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار اسپنر یوزویندرا چہل اور ان کی بیوی دھنشری ورما کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ دونوں کی جوڑی گزشتہ کچھ وقت سے سوشل میڈیا پر ریلس اور پوسٹس کے ذریعے اپنے مداحوں کو محظوظ کر رہی تھی، لیکن اب یہ جوڑی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کی وجہ سے خبروں میں آئی ہے۔

متعلقہ خبریں
خلوت سے پہلے طلاق ہوگئی تو کتنا مہر واجب ہے ؟
ٹیم انڈیا کی نئی ٹسٹ جرسی سے شائقین ناراض
ہندوستانی ٹیم کو ایشیاء کپ کیلئے پاکستان نہیں جاناچاہئے: ہربھجن
رنویر کپور سورو گنگولی کا کردار ادا کریں گے
جب پرویز مشرف نے دھونی کے لمبے بالوں کی تعریف کی

دھنشری کے ساتھ اپنی تصاویر کو ہٹا دینے کے بعد، چہل اور دھنشری کے درمیان طلاق کی افواہیں مزید زور پکڑ گئیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ جوڑا جلد ہی طلاق لے سکتا ہے، تاہم اس فیصلہ کی مخصوص وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ طلاق کا اعلان کرنے میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

یوزویندرا چہل اور دھنشری ورما نے 22 دسمبر 2020 کو شادی کی تھی۔ دھنشری کوریو گرافر کے طور پر اپنی شناخت بنا چکی ہیں۔ شادی کے بعد دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ کئی ریلس اور ویڈیوز شیئر کیں۔ تاہم، حالیہ دنوں میں دھنشری نے اپنے نام سے "چہل” کا لفظ ہٹا لیا، جس کی وجہ سے طلاق کی خبریں مزید پھیل گئی۔ اس کے بعد، چہل نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر "نیو لائف لوڈڈ” لکھا، جس سے طلاق کی افواہیں مزید تیز ہوگئیں۔

یہ جوڑا اب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کو ان فالو کر چکا ہے، جس سے ان افواہوں کو مزید تقویت ملی ہے۔ طلاق کی تصدیق کے لئے چند دنوں تک مزید انتظار کرنا ہوگا۔