اسلام 2035 میں عیسائیت کو پیچھے چھوڑ دے گا؟ پیو ریسرچ کی رپورٹ
امریکہ کے معروف تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے چہارشنبہ کو جاری کردہ تفصیلی تخمینوں کے مطابق، 2035 تک اسلام عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔
نیویارک (اے پی) امریکہ کے معروف تحقیقی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے چہارشنبہ کو جاری کردہ تفصیلی تخمینوں کے مطابق، 2035 تک اسلام عیسائیت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔
گزشتہ 25 برسوں سے مذہبی آبادیات پر مستند رپورٹس شائع کرنے والے ادارے پیو کا کہنا ہے کہ دنیا میں اسلام اور عیسائیت دونوں مذاہب کے پیروکاروں کی تعداد بڑھ رہی ہے، تاہم اسلام کے پھیلاؤ کی رفتار کہیں زیادہ تیز ہے، جس کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ دیگر بڑے مذہبی گروپس کے مقابلے میں مسلمانوں میں شرح پیدائش زیادہ ہے۔
پیو کے سینئر ماہرِ آبادیات کونراڈ ہیکٹ نے واضح کیا کہ مذہبی شناخت تبدیل کرنے یا قبولِ اسلام کے مقابلے میں بچوں کی پیدائش کی شرح اس تبدیلی کا سب سے بڑا محرک ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2020 سے 2025 کے دوران مسلمان خواتین میں شرح پیدائش فی خاتون 3.1 بچے رہی، جبکہ عیسائی خواتین میں یہ شرح 2.5 ریکارڈ کی گئی۔
دیگر تمام مذاہب کی خواتین میں اوسط شرح پیدائش 1.6 رہی، جو کسی بھی نسل کی آبادی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری 2.1 کی سطح سے کم ہے۔