حیدرآباد

آیا یہ ہندو فوبیا نہیں ہے؟ اویسی سے سوال، حیدرآباد کے ایم پی پر مرکزی وزیر بنڈی سنجے کا جوابی وار

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے اتوار کے روز اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کے الزامات پر جس میں اویسی نے بنڈی سنجے کو اسلاموفوبیا مرض میں مبتلا ہونے کا الزام عائد کیا تھا، پر جوابی وار کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے پوچھا کہ ”آیا اسد الدین اویسی،ہندوفوبیا کے شکار نہیں ہیں؟“

حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے اتوار کے روز اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کے الزامات پر جس میں اویسی نے بنڈی سنجے کو اسلاموفوبیا مرض میں مبتلا ہونے کا الزام عائد کیا تھا، پر جوابی وار کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے پوچھا کہ ”آیا اسد الدین اویسی،ہندوفوبیا کے شکار نہیں ہیں؟“

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
اقامتی اسکولس کیلئے نیا ٹائم ٹیبل بنانے مرکزی وزیر کی خواہش
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی

کریم نگر میں آج میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے سوال کرنے کیلئے مختلف مثالوں کا حوالہ دیا اور پوچھا کہ کیا اویسی خاندان ہندوفوبیا کا شکار نہیں ہے؟۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نے الزام عائد کیا کہ اویسی نے پرانے شہر حیدرآباد کو روہنگیاوں اور دہشت گردوں کے مرکز کے طور پر تبدیل کردیا ہے۔

بی جے پی قائد اسد اویسی کے ان الزامات پر شدید ردعمل کااظہار کررہے تھے کہ جن پر اسلاموفوبیا میں مبتلا ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ جمعہ کے روز ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے مرکزی وزیر کو اس بات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ بنڈی سنجے نے یہ کہا تھا کہ دینی مدارس میں بچوں کو اے کے47 رائفلس چلانے کی تربیت دی جارہی ہے۔

بنڈی سنجے نے پوچھا کہ کیا یہ حقیقت نہیں بلکہ یو پی پولیس نے بجنور کے ایک مدرسہ سے9 افراد کو گرفتار کیا ہے جہاں بچوں کو ہتھیار چلانے کی تربیت دی جارہی تھی۔ مرکزی وزیر نے ایکس پر الزام عائد کیا کہ اویسی، ہندوفوبیا کے شکار ہیں۔ کیا یہ ہندو فوبیا نہیں ہے؟۔

اویسی کے اپنے کالج میں ایک ٹیچر حزب تحریر کی قیادت کرتے ہوئے پائے گئے۔ مجھے یہ بتائیں کہ کس قسم کا فوبیا ہے جو یہاں نمٹ رہے تھے۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ ملک کے کسی حصہ سے جب کوئی دہشت گرد گرفتار ہوتا ہے تو اس کا تعلق پرانے شہر سے پایا جاتا ہے۔

اویسی یہ کہتے ہیں ہمیں پرانے شہر میں داخلہ کیلئے ان سے اجازت لینا چاہئے۔ اویسی نے پرانے شہر کو روہنگیاوں اور دہشت گردوں کا مضبوط گڑھ بنادیا ہے۔ ان عناصر کو کس نے اجازت دی تھی؟۔ پرانے شہر کو ترقی دینے کی ہم بھی خواہش رکھتے ہیں۔ مگر اویسی کی وجہ سے یہ معاملہ تعطل کا شکار ہے۔

a3w
a3w