مشرق وسطیٰ

اسرائیل کا فوج کو لبنان پر ممکنہ زمینی حملے کے لیے تیار رہنے کا حکم

لبنان کے عسکریت پسند گروہ حزب اللہ کے سرحد پار درجنوں راکٹ کے حملوں اور تل ابیب پر میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔

یروشلم: لبنان کے عسکریت پسند گروہ حزب اللہ کے سرحد پار درجنوں راکٹ کے حملوں اور تل ابیب پر میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
انجنیا سوامی مندر کو منہدم کرنے کے الزام میں پجاری گرفتار
اردن میں ایک میزائل گرا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے چہارشنبہ کو شمالی سرحد پر فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے اس ہفتے سزا دینے والے فضائی حملے ’آپ کے ممکنہ داخلے کے لیے زمین کو تیار کرنے اور حزب اللہ کو مسلسل نیچا دکھانے کے لیے کیے گئے تھے۔‘

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے حملوں میں حزب اللہ کے ہتھیاروں اور راکٹ لانچروں کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ لبنان کے حکام صحت کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم ایک چوتھائی خواتین اور بچے تھے۔