مشرق وسطیٰ
اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان کا ہسپتال زمین بوس، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
رپورٹس کے مطابق جس وقت ہسپتال پر بمباری کی گئی، اس وقت وہاں کوئی عملہ یا مریض موجود نہیں تھا۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویروں اور ویڈیو میں ملبے کے سوا کچھ نظر نہیں آ رہا اور عمارت کا کوئی بھی حصہ باقی نہیں بچا ہے۔
بیروت: مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ الفوقا میں واقع غندور ہسپتال مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جس وقت ہسپتال پر بمباری کی گئی، اس وقت وہاں کوئی عملہ یا مریض موجود نہیں تھا۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویروں اور ویڈیو میں ملبے کے سوا کچھ نظر نہیں آ رہا اور عمارت کا کوئی بھی حصہ باقی نہیں بچا ہے۔
یہ فضائی کارروائی اسرائیلی فوج کی جانب سے دی گئی اس دھمکی کے بعد کی گئی ہے جس میں اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی طرف سے اسرائیلی افواج پر کیے گئے مبینہ ڈرون حملے کا جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔