اسرائیلی فوج نے غلط ہندوستانی نقشہ کے لئے معافی مانگ لی
اسرائیلی فوج نے ہفتہ کے دن ایک نقشہ پوسٹ کرنے کے معاملہ میں معافی مانگ لی جس میں جموں وکشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا تھا۔ ہندوستانی سوشل میڈیا یوزرس کے اعتراض کے بعد اسرائیلی فوج نے وضاحت کی کہ یہ نقشہ سرحدوں کی درست نمائندگی نہیں کرتا۔
یروشلم (پی ٹی آئی) اسرائیلی فوج نے ہفتہ کے دن ایک نقشہ پوسٹ کرنے کے معاملہ میں معافی مانگ لی جس میں جموں وکشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا تھا۔ ہندوستانی سوشل میڈیا یوزرس کے اعتراض کے بعد اسرائیلی فوج نے وضاحت کی کہ یہ نقشہ سرحدوں کی درست نمائندگی نہیں کرتا۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسس (آئی ڈی ایف) نے جمعہ کے دن ایرانی مزائلس کی رینج دکھانے کے لئے اپنے ایکس ہینڈل پر یہ نقشہ پوسٹ کیا تھا جس پر ہندوستانی سوشل میڈیا یوزرس نے تنقید کی تھی۔ ایکس پر ایک یوزر نے تبصرہ کیا کہ اب آپ کو سمجھ جانا چاہئے کہ ہندوستان ہمیشہ غیرجانبدار کیوں رہتا ہے۔
سفارت کاری میں کوئی بھی آپ کا حقیقی دوست نہیں۔ جواب میں آئی ڈی ایف نے مانا کہ یہ نقشہ سرحدوں کی درست ترجمانی نہیں کرتا۔ ہم اس کے لئے معافی مانگتے ہیں۔ آئی ڈی ایف نے غیردرست نقشہ کے ساتھ پوسٹ کیا تھا کہ ایران عالمی خطرہ ہے۔ ہمارے پاس حملہ کے سوا کوئی اور چارہ نہیں رہا۔
اس نے ایران کے خلاف آپریشن رائزنگ لائن کے جواز میں یہ بات کہی تھی۔ تنازعہ پر نئی دہلی میں متعینہ اسرائیلی سفیر نے کہا کہ وہ نقشہ ہٹانے کا حکم دے چکے ہیں۔ ہندوستان کا متواتر موقف رہا ہے کہ جموں وکشمیر اور لداخ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔