مشرق وسطیٰ
غزہ میں اسرائیلی حملہ ، حاملہ خاتون اور دو بچے شہید
غزہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون اور اس کے دو بچے شہید ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شمالی غزہ کی پٹی میں واقع بیت لاہیا میں پیش آیا، جہاں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
غزہ: غزہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون اور اس کے دو بچے شہید ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شمالی غزہ کی پٹی میں واقع بیت لاہیا میں پیش آیا، جہاں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
حملے کے نتیجے میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون اور اس کے دو بچے موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں شدید تباہی دیکھنے میں آئی جبکہ امدادی ٹیموں نے ملبے سے لاشوں کو نکالا۔