مشرق وسطیٰ

اسرائیلی وفد کی قطر آمد

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن ہاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ جاریہ ہفتہ اسرائیلی وفد قطر جائے گا تاکہ جنگ بندی اور یرغمالیوں و قیدیوں کے تبادلے کے سلسلہ میں بات چیت بحال کی جائے۔

یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن ہاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ جاریہ ہفتہ اسرائیلی وفد قطر جائے گا تاکہ جنگ بندی اور یرغمالیوں و قیدیوں کے تبادلے کے سلسلہ میں بات چیت بحال کی جائے۔

متعلقہ خبریں
ہم لوگ صرف اپنی دفاعی ٹریننگ کی وجہ سے زندہ رہ سکے
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
قطر سے بحریہ کے 8 سابق ملازمین کو واپس لانے کی کوششیں جاری
ہندوستان اپنے8 شہریوں کوقطر سے واپس لانے قانونی جنگ لڑے گا:بی جے پی

اسرائیلی وزیراعظم نے اتوار کے دن مذاکرات کاروں کی ٹیم اور سینئر سیکوریٹی عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسرائیلی وفد جس کی قیادت موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنی کریں گے، جمعرات کے دوحہ پہنچے گا۔

وہ قطر اور مصر کی ثالثی سے بالواسطہ بات چیت میں حصہ لے گا۔ اِس ثالثی کو امریکہ کی تائید حاصل ہے۔

بات چیت کے نئے دور میں ایک ہفتہ کی تاخیر ہوئی ہے، کیونکہ حماس نے 13جولائی کو خان یونس پر اسرائیل کے حملہ کے خلاف بطور احتجاج بات چیت روک دی تھی۔

اِس حملہ میں کم از کم 90فلسطینی جابحق ہوئے تھے۔ قطر میں بات چیت کے پچھلے ادوار تاحال ناکام رہے ہیں۔ فریقین نے تعطل کے لئے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

a3w
a3w