حیدرآباد

بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار

 یہ سیمینار آن لائن بھی ہوگا تاکہ عوام کی ایک بہت بڑی تعداد اس سیمینار سے استفادہ کر سکے قومی  اوربین الاقوامی شخصیات کی آمد کے پیش نظر بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جا رہے ہیں ممتاز و معروف ادبی ثقافتی شخصیات سے رابطے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: آل انڈیا ادبِ اطفال سوسائٹی، نئی دہلی کے زیرِ اہتمام اور مانو کے اشتراک سے ستمبر 2025 میں حیدرآباد میں بچوں کے ادب پر مبنی سہ روزہ بین الاقوامی سمینار ’’جشنِ رنگِ بچپن‘‘ منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
دوسروں کا دل رکھنے اور خوشی بانٹنے کے اثرات زیر عنوان مولانا مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اللہ کی عطا کردہ صلاحیتیں — ایک غور و فکر کی دعوتخطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز کا خطاب
پرفتن دور میں نونہالانِ امت کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی

اس ضمن میں تیاریوں کے سلسلے میں سوسائٹی کے سکریٹری جناب سراج عظیم حیدرآباد کے دورہ پر ہیں۔

ان کے اعزاز میں 24 جولائی کو ،ادبی تہذیبی وہ مذہبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے عظیم مرکز،میڈیا پلس آڈیٹوریم ،حیدرآباد میں ایک خصوصی مشاورتی نشست منعقد ہوئی ڈاکٹر فاضل حسین پرویز ایڈیٹر گواہ نے میزبانی کی نشست میں جناب سراج عظیم نے سمینار کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سیمینار بچوں کے ادب پر ایک منفرد اور انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

 یہ سیمینار آن لائن بھی ہوگا تاکہ عوام کی ایک بہت بڑی تعداد اس سیمینار سے استفادہ کر سکے قومی  اوربین الاقوامی شخصیات کی آمد کے پیش نظر بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جا رہے ہیں ممتاز و معروف ادبی ثقافتی شخصیات سے رابطے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

 پروگرام کی کامیابی کے لیے اور سامعین کی سہولت کے لیے مختلف زاویوں سے انتظامات کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اس سہ روزہ بین الاقوامی کے مختلف سیشن کے عنوانات عوامی بالخصوص بچوں کی دلچسپی کو پیش نظر رکھتے ہوئے مدون کیے جائیں گے پروگرام میں انگلینڈ، نیدرلینڈ، کینڈا، ایران، دوحہ قطر سمیت متعدد ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے۔

 علاوہ ازیں ہندوستان بھر سے دلی، ممبئی، کشمیر، بھوپال، ناگپور، کلکتہ، گجرات، چھتیس گڑھ، رامپور، بجنور، مالیگاؤں، شموگہ، بریلی و دیگر شہروں سے بھی مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سمینار کے دوران تکنیکی نشستیں، داستان گوئی، بچوں کی کتابوں کا میلہ، کہانی و نظم خوانی، سولو تمثیلی مشاعرہ، ڈرامے، قہقہوں کی محفل اور عالمی مشاعرہ جیسے متنوع ادبی و ثقافتی پروگرام منعقد ہوں گے۔

پروگرام کی تیاری اور حکمت عملی طے  کے سلسلے میں کافی تجاویز زیر بحث رہیں ڈاکٹر مظفر حسین غزالی (دہلی)، ڈاکٹر فاضل حسین پرویز، محمد اقبال رشید،سماجی جہد کار محترمہ رفیعہ نوشین،جناب محمد حسام الدین ریاض، جناب سید اسرار الحق سبیلی، محترمہ فہمیدہ جمیل، محترمہ سیدہ عائشہ، جناب محمد مظہر، جناب خالد شہباز، جناب مختار احمد فردین سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی اور پروگرام کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اختتامی لمحات میں ڈاکٹر فہمیدہ جمیل نے معزز مہمانوں کو ہدیہ گل اور خوشبو پیش کی جبکہ جناب محمدحسام الدین ریاض نے سراج عظیم صاحب کی شال پوشی کی اور چارمینار کا یادگاری ماڈل پیش کیا۔