آندھراپردیش

بیٹے پر بھروسہ کرنا مہنگاپڑگیا، جھونپڑی فروخت کرتے ہوئے ضعیف ماں باپ کو بے گھرکردیاگیا

بیٹے کی جانب سے دیکھ بھال کرنے کی یقین دہانی پر انہوں نے اس جھونپڑی کو اپنے چھوٹے بیٹے سومیشور کے نام کردیا تاہم ان کے بیٹے نے یہ جھونپڑی دوسری خاتون کو فروخت کردیا۔

حیدرآباد: دیکھ بھال کرنے کا بیٹے پر بھروسہ کرنا ضعیف جوڑے کو مہنگاپڑاکیونکہ بیٹے نے اس جوڑے کی جھونپڑی کسی اورخاتون کو فروخت کردی اوراس خاتون نے جھونپڑی کو مہندم کرتے ہوئے اس جوڑے کو بے گھر کردیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
لکھنؤ میں خاتون اور بیٹے پر دو افراد نے ایسڈ ڈال دیا
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے بھیما ورم میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ناگنا اور اپیاما نے اپنی اراضی فروخت کرتے ہوئے ایک جھونپڑی بنائی۔بیٹے کی جانب سے دیکھ بھال کرنے کی یقین دہانی پر انہوں نے اس جھونپڑی کو اپنے چھوٹے بیٹے سومیشور کے نام کردیا تاہم ان کے بیٹے نے یہ جھونپڑی دوسری خاتون کو فروخت کردیا۔

تب ہی سے یہ خاتون اس جھونپڑی کو خالی کرنے کیلئے دباو ڈال رہی تھی تاہم اس پر توجہ نہ دینے پر اس خاتون نے ضعیف جوڑے پر حملہ کردیا اور جھونپڑی کو منہدم کرتے ہوئے ان کو بے گھر کردیا۔ بزرگ جوڑے کا مطالبہ ہے کہ حکام ان کے ساتھ انصاف کریں۔