حیدرآباد

پارلیمنٹ میں تلنگانہ عوام کی آواز کیلئے بی آر ایس کو ووٹ دینا ضروری: کے ٹی آر

سوشل میڈیاپلاٹ فام ایکس پر2024کے پارلیمنٹ انتخابات میں بی آر ایس کو ہی کیوں ووٹ دینا چاہئے؟ کہ موضوع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے راما راو نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ کے عوام کی آواز اٹھانے کی صلاحیت صرف بی آر ایس میں ہی ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ عوام کی آواز کو پارلیمنٹ میں شدت کے ساتھ اٹھانے کیلئے2024 کے پارلیمنٹ انتحابات میں بی آر ایس کے حق میں ووٹ دینا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
’پیپر لیک معاملہ، کے ٹی آر کی وزارت کے ملازمین کا اہم رول‘
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

 آج سوشل میڈیاپلاٹ فام ایکس پر2024کے پارلیمنٹ انتخابات میں بی آر ایس کو ہی کیوں ووٹ دینا چاہئے؟ کہ موضوع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے راما راو نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ کے عوام کی آواز اٹھانے کی صلاحیت صرف بی آر ایس میں ہی ہے۔

انہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ16ویں اور17 ویں لوک سبھا میں بی آر ایس ارکان پارلیمنٹ نے تلنگانہ کے حقوق اور تلنگانہ کے مفادات پر مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ کے ارکان کی جانب سے جملہ4754 اور بی جے پی نے صرف190 بار سوال کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں تشکیل تلنگانہ کے بعد سے پارلیمنٹ میں تلنگانہ عوام کی واحد آواز بی ار ایس ہی رہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کل، آج اور آنے والے کل اور ہمیشہ تلنگانہ عوام کی آواز بی آر ایس ہی رہے گی۔

a3w
a3w