حیدرآباد

سیاست کی خاطر آنے والی نسلوں کی زندگیوں سے کھیلنا اچھی بات نہیں: ہریش راؤ

وزیرموصوف ہریش راؤ نے بی جے پی لیڈروں پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا بچوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا کر سیاست کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی حکومت آنے والی نسلوں کے لیے کام کرے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی طلبہ کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہی ہے،بی جے پی میں ہمت ہے تو وہ بی آرایس کے ساتھ سیاسی لڑائی لڑے لیکن آج بی جے پی اس کے بجائے بچوں کی زندگیوں سے کھلواڑکررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
حکومت کی انہدامی کارروائی، پارٹی، متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی: ہریش راؤ
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
حور فاؤنڈیشن انڈیا شاھین نگر میں اردو دانی امتحان کے کامیاب طلباء میں اسنادات کی تقسیم
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے

وزیرموصوف نے بی جے پی لیڈروں پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا بچوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا کر سیاست کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی حکومت آنے والی نسلوں کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی آر ایس کی حکومت ہے۔

 مرکز میں بی جے پی ہے۔ ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے کام کرنا چاہیے لیکن سیاست کی خاطر آنے والی نسلوں کی زندگیوں سے کھیلنا مناسب نہیں۔ ریاست اور ملک کے عوام یہ سب دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دسویں جماعت کے پرچہ کے لیک ہونے کا ملزم بی جے پی کا ایک کارکن ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے کارکن نے جان بوجھ کر اس پرچہ کو لیک کیا اور اس کو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل کیاتاکہ اس کے ذریعہ سیاسی فائدہ اٹھایاجاسکے۔

 ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی نفرت، توڑنے کی سازش، تباہی کی سازش کررہی ہے۔انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ بی جے پی کو مناسب سبق سکھائیں۔