مشرق وسطیٰ

ایسا لگتا ہے کہ ہم مرنے والے ہیں، غزہ میں محصور اسکاٹش فرسٹ منسٹر کی اہلیہ خوفزدہ

پاکستان نژاد اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف غزہ میں پھنسے رشتہ داروں کیلئے پریشان ہیں، حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ ان کے سسرالی غزہ میں پھنس گئے ہیں ان کےپاس کہیں جانے کی جگہ نہیں۔

غزہ: فلسطین میں محصور اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کی اہلیہ نادیہ النکلہ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم مرنے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کی اہلیہ غزہ میں محصور ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
غزہ میں اسرائیلی فوج کا سیف زون ایریا میں خیموں پر حملہ، 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید

اہلیہ نادیہ النکلہ نے بتایا کہ اسرائیلی محاصرےکی وجہ سے غزہ میں والدین کیساتھ محصورہوں، ایسا لگتا ہے کہ ہم غزہ میں مرنے والے ہیں۔ خیال رہے پاکستان نژاداسکاٹش فرسٹ منسٹرحمزہ یوسف کی اہلیہ نادیہ النکلہ فلسطینی ہیں ، نادیہ النکلہ غزہ میں والدین سے ملاقات کیلئے گئی تھیں جو اسرائیلی محاصرے کا شکار ہیں۔

یاد رہے پاکستان نژاد اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف غزہ میں پھنسے رشتہ داروں کیلئے پریشان ہیں، حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ ان کے سسرالی غزہ میں پھنس گئے ہیں ان کےپاس کہیں جانے کی جگہ نہیں، غزہ کے شہریوں کا حماس سے تعلق نہیں۔

فرسٹ منسٹر نے کہا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں ہر ایک کو نکل جانے کا کہا ہے ،ڈر ہے کہ اسرائیل غزہ کو مکمل ختم کرنے جارہا ہے۔ انھوں نے بتایا تھا کہ برطانوی دفتر خارجہ کی کوششوں کے باوجود کوئی اپنے رشتہ داروں کونکال نہیں سکا، غزہ میں اپنے خاندان کے بارے میں فکرمند ہوں۔