مشرق وسطیٰ

حماس کے کمانڈر یحییٰ سنوار کو پکڑنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا: نیتن یاہو

نیتن یاہو نے مزید کہا ' ہو سکتا ہے یحیی سنوار کا گھر کوئی بڑا قلعہ نہ ہو اور یہ بھی ممکن ہے وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو جائے مگر اب زیادہ وقت نہیں لگے گا ہم اسے پکڑ کر ہی رہیں گے۔ '

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں حماس کے کمانڈر یحییٰ سنوار کے گھر کے اسرائیلی محاصرے کی اطلاع دیتے ہوئے اسے فوج کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے

العربیہ کے مطابق مسٹر یاہو نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ‘میں نے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں کہیں بھی پہنچ سکتی ہے۔ یہ بات آج پوری کر دکھائی ہے۔ اسرائیلی فوج یحییٰ سنوار کمانڈر حماس کے گھر کو گھیرے میں لے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ‘ ہو سکتا ہے یحیی سنوار کا گھر کوئی بڑا قلعہ نہ ہو اور یہ بھی ممکن ہے وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو جائے مگر اب زیادہ وقت نہیں لگے گا ہم اسے پکڑ کر ہی رہیں گے۔ ‘