انٹرٹینمنٹ

جیکلین فرنانڈیز کو بیرونی سفر کی اجازت

منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ آج دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہوئی تھیں۔ اس دوران انہوں نے عدالت سے بیرونی سفر کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

ممبئی: منی لانڈرنگ کیس میں مقدمہ کا سامنا کررہی اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو دہلی ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے جیکلین کی بیرونی سفر کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
جج کے خلاف ٹوئیٹ، دہلی ہائیکورٹ سے اگنی ہوتری رجوع ہوں گے
جامعہ ملیہ اسلامیہ سی ایس کوچنگ اکیڈیمی میں او بی سی داخلہ کا مسئلہ
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی
پرووائس چانسلر تقرر کیس، جامعہ ملیہ اسلامیہ کودہلی ہائیکورٹ کی نوٹس
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد

 مہاٹھگ سکیش چندرشیکھر200 کروڑ کی ٹھگی کے کیس میں جیکلین فرنانڈیز بھی ملزم ہیں۔ منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ آج دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہوئی تھیں۔ اس دوران انہوں نے عدالت سے بیرونی سفر کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔

 اطلاعات کے مطابق جیکلین اب28/ مئی سے 12 جون تک بیرونی سفر کرسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں نام آنے کے بعد عدالت نے ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔