انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی میزبانی میں ہوگی فلم فیئر ایوارڈس 2023 کی رنگارنگ تقریب، دیکھئے نامزدگیوں کی مکمل فہرست

پچھلے سال کچھ عمدہ فلمیں اور ناقابل یقین پرفارمنس پردہ سیمیں پر دیکھی گئیں۔ اب ان میں سے بیشتر کو فلم فیئر ایوارڈز کی نامزدگیوں کی فہرست میں جگہ مل گئی ہے۔

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مداحوں کے لئے خوش خبری ہے۔ اس سال کا وہ وقت پھر آگیا ہے جب فلم فیئر ایوارڈس کے لئے نامزدگیوں کا انتظار کیا جاتا ہے – بالی ووڈ کی سب سے بڑی ایوارڈ نائٹ میں سے ایک ’’فلم فیئر ایوارڈس‘‘ کا عوام کو بے چینی سے انتظار رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہند۔پاک مقابلہ میں ٹائیگر کی دھاڑ گونجے گی
کلرس ٹی وی نے ’بگ باس 17‘ کی ابتدائی تاریخ کا اعلان کردیا
سلمان خان کو دھمکی آمیز میل، جودھپور کا ایک شخص حراست میں
سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل لارنس بشنوئی کیخلاف کیس درج

کوویڈ جیسے وبائی مرض سے پیدا ہونے والی خاموشی سے واپسی کرتے ہوئے پچھلے سال کچھ عمدہ فلمیں اور ناقابل یقین پرفارمنس پردہ سیمیں پر دیکھی گئیں۔ اب ان میں سے بیشتر کو فلم فیئر ایوارڈز کی نامزدگیوں کی فہرست میں جگہ مل گئی ہے۔

بالی ووڈ کے کچھ بڑے ناموں کو تین بڑے ایوارڈ سیکشنز جیسے پاپولر ایوارڈز، کریٹکس ایوارڈز اور ٹیکنیکل ایوارڈز میں نامزد کیا گیا ہے۔

اس ٹرافی کے لئے مقابلہ کرنے والی فلمیں ہیں بدھائی دو، بھول بھلیاں 2، برہماسترا پارٹ ون: شیوا، گنگوبائی کاٹھیاواڑی، دی کشمیر فائلس اور اونچائی۔

انہی فلموں کے ہدایت کاروں کو بھی بہترین ہدایت کار کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے – انیس بزمی (بھول بھلیاں 2)، ایان مکھرجی (برہماسترا پارٹ ون: شیوا)، ہرش وردھن کلکرنی (بدھائی دو)، سنجے لیلا بھنسالی (گنگوبائی کاٹھیاواڑی)، سورج آر برجاتیہ (اونچائی) اور وویک رنجن اگنی ہوتری (دی کشمیر فائلس)۔

تجربہ کار اداکار امیتابھ بچن نے اجے دیوگن (درشیم 2)، انوپم کھیر (دی کشمیر فائلس)، ریتک روشن (وکرم ویدھا)، کارتک آریان (بھول بھلیاں 2)، راج کمار راؤ (بدھائی دو) کے ساتھ اونچائی کے لئے بہترین اداکار کی ایک اور نامزدگی حاصل کی ہے۔

گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں عالیہ بھٹ کا بھومی پڈنیکر (بدھائی دو)، جھانوی کپور (ملی)، کرینہ کپور خان (لال سنگھ چڈھا) اور تبو (بھول بھلیاں 2) کے ساتھ بہترین اداکارہ کے زمرے میں مقابلہ ہونے جارہا ہے۔  

دیگر نامزدگیوں کی مکمل فہرست اس طرح ہے:

معاون کردار میں بہترین اداکار

انیل کپور (جُگ جُگ جیو)، انوپم کھیر (اونچائی)، درشن کمار (کشمیر فائلس)، گلشن دیویہ (بدھائی دو)، جے دیپ اہلاوت (این ایکشن ہیرو)، منیش پال (جگ جگ جیو)، متھن چکرورتی (کشمیر فائلس)،

معاون کردار میں بہترین اداکارہ

مونی رائے (برہماستر حصہ اول: شیوا)، نیتو کپور (جگ جگ جیو)، شیبا چڈھا (بدھائی دو)، شیبا چڈھا (ڈاکٹر جی)، شیفالی شاہ (ڈاکٹر جی)، سمرن (راکیٹری: دی نامبی ایفکیٹ)

بہترین میوزک البم

امیت ترویدی (اونچائی)، پریتم (برہماسترا حصہ اول: شیوا)، پریتم (لال سنگھ چڈھا)، سچن جگر (بھیڑیا)، سنجے لیلا بھنسالی (گنگوبائی کاٹھیاواڑی)،

بہترین گیت

اے ایم طراز (جب سیاں- گنگوبائی کاٹھیاواڑی)، امیتابھ بھٹاچاریہ (اپنا بنا لے بھیڑیا)، امیتابھ بھٹاچاریہ (کیسریا- برہماسترا حصہ اول: شیوا)، امیتابھ بھٹاچاریہ (تیرے حوالے- لال سنگھ چڈھا)، شیلی (میا مینو- جرسی)

بہترین پلے بیک سنگر (مرد)

ابھے جودھ پورکر (مانگے منظوریاں-بدھائی دو)، اریجیت سنگھ (اپنا بنا لے بھیڑیا)، اریجیت سنگھ (دیو دیوا- برہماسترا حصہ اول: شیوا)، اریجیت سنگھ (کیسریا- برہماسترا حصہ اول: شیوا)، سونو نگم (میں کی کراں- لال سنگھ چڈھا)،

بہترین پلے بیک سنگر (خاتون)

جہانوی شریمانکر (دھولیڈا- گنگوبائی کاٹھیاواڑی)، جونیتا گاندھی (دیوا دیوا- برہماسترا حصہ اول: شیوا)، کویتا سیٹھ (رنگی ساری- جگ جگ جیو)، شلپا راؤ (تیرے حوالے- لال سنگھ چڈھا)، شریا گھوشال (جب سیاں- گنگوبائی کاٹھیاواڑی)

بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر

انیرودھ ایر (این ایکشن ہیرو)، انوبھوتی کشیپ (ڈاکٹر جی)، جئے بسنت سنگھ (جن ہِت میں جاری)، جسپال سنگھ سندھو اور راجیو برنوال (ودھ)، آر مادھون (راکیٹری: دی نامبی ایفیکٹ)

بہترین ڈیبیو اداکار

ابھے مشر (ڈاکٹر جی)، انکش گیدم (جھنڈ)، پالین کبک (بھیڑیا)، شانتنو مہیشوری (گنگوبائی کاٹھیاواڑی)

بہترین ڈیبیو اداکارہ

اینڈری کیویچوسا (انیک)، کھشالی کمار (دھوکہ: راؤنڈ دی کارنر)، مانوشی چھلر (سمراٹ پرتھوی راج)، پراجکتا کولی (جگ جگ جیو)

کریٹکس ایوارڈز:

بہترین فلم

بدھائی دو (ہرش وردھن کلکرنی)، بھیڑیا (امر کوشک)، جھنڈ (ناگراج پوپٹ راؤ منجولے)، راکیٹری: دی نامبی ایفیکٹ (آر مادھون)، ودھ (جسپال سنگھ سندھو اور راجیو برنوال)

بہترین اداکار

امیتابھ بچن (جھنڈ)، آر مادھون (راکیٹری: دی نامبی ایفیکٹ)، راج کمار راؤ (بدھائی دو)، سنجے مشرا (ودھ)، شاہد کپور (جرسی)، ورون دھون (بھیڑیا)

بہترین اداکارہ

بھومی پڈنیکر (بدھائی دو)، کاجول (سلام وینکی)، نینا گپتا (ودھ)، تاپسی پنو (شاباش متھو)، تبو (بھول بھلیاں2)

ٹیکنیکل ایوارڈز:

بہترین کہانی

اکشت گھلدیال، سمن ادھیکاری (بدھائی دو)، انیرودھ ایر (این ایکشن ہیرو)، جسپال سنگھ سندھو اور راجیو برنوال (ودھ)، نیرین بھٹ (بھیڑیا)، سنیل گاندھی (اونچائی)

بہترین اسکرین پلے

آکاش کوشک (بھول بھلیاں 2)، اکشت گھلدیال، سمن ادھیکاری اور ہرش وردھن کلکرنی (بدھائی دو)، جسپال سنگھ سندھو اور راجیو برنوال (ودھ)، نیرج یادو (این ایکشن ہیرو)، سنجے لیلا بھنسالی اور اتکرشنی وششٹھا (گنگوبائی کاٹھیاواڑی)، وویک رنجن اگنی ہوتری (کشمیر فائلس)

بہترین ڈائیلاگس

ابھیشیک ڈکشٹ (اونچائی)، اکشت گھلدیال (بدھائی دو)، منوج منتشر اور بی اے فدا (وکرم ویدھا)، نیرج یادو (این ایکشن ہیرو)، پرکاش کپاڈیہ، اتکرشنی وششٹھا (گنگوبائی کاٹھیاواڑی)، سمیت سکسینہ (ڈاکٹر جی)

بہترین بیک گراؤنڈ اسکور

منگیش دھاکڑے (انیک)، پریتم، جم ستیہ، پرساد ایس، میگھ دیپ بوس، تنوج ٹیکو، کیتن سودھا، سنی ایم آر (برہماسترا حصہ اول: شیوا)، سچن جگر (بھیڑیا)، سیم سی ایس (وکرم ویدھا)، سنچیت بلہارا اور انکیت بلہارا (گنگو بائی کاٹھیا واڑی)

بہترین سنیماٹوگرافی

ایون ملیگن (انیک)، کوشل شاہ (این ایکشن ہیرو)، پی ایس ونود (وکرم ویدھا)، سیتو (لال سنگھ چڈھا)، سدیپ چٹرجی (گنگوبائی کاٹھیاواڑی)

بہترین پروڈکشن ڈیزائن

امرتا محل نکائی (برہماسترا حصہ اول: شیوا)، درگا پرساد مہاپاترا (وکرم ویدھا)، میور شرما اور اپوروا سوندھی (بھیڑیا)، مصطفیٰ اسٹیشن والا (لال سنگھ چڈھا)، رجت پودار (بھول بھلیاں 2)، سبرتا چکرورتی اور امیت رے (گنگوبائی کاٹھیاواڑی)

بہترین کاسٹیوم ڈیزائن

میکسیما باسو (لال سنگھ چڈھا)، پرینکا گایتری دوبے اور مہانند ساگرے اور ویرا کپور ای (جھنڈ)، روہت چترویدی (بدھائی دو)، سنجیو راج سنگھ پرمار (سمراٹ پرتھوی راج)، شیتل اقبال شرما (گنگو بائی کاٹھیواڑی)

بہترین ساؤنڈ ڈیزائن

بشوادیپ دیپک چٹرجی (برہماسترا حصہ اول: شیوا)، کامود ایل کھراڑے (انیک)، کنال شرما (بھیڑیا)، لیسلی فرنانڈیز (وکرم ویدھا)، سینل جارج (گنگوبائی کاٹھیاواڑی)، شاجیت کویری، لکشمی نائیڈو منٹینی (لال سنگھ چڈھا)

بہترین ایڈیٹنگ

بنٹی ناگی (بھول بھلیاں 2)، نیناد کھانولکر (این ایکشن ہیرو)، سندیپ فرانسس (درشیم 2)، سمیکتا کزا (بھیڑیا)، شنکھ راجیادھیکشا (کشمیر فائلس)

بہترین ایکشن

امین خطیب (درشیم 2)، ڈین بریڈلی، دیان ہرسٹوف اور پرویز شیخ (برہماسترا حصہ اول: شیوا)، فاروق کبیر، یانک بین، ودیوت جاموال اور امین خطیب (خدا حافظ چیاپٹر 2 اگنی پریکشا)، پرویز شیخ (وکرم ویدھا)، رام چیلا، لکشمن چیلا، پرویز شیخ، کیچہ کھمپھکڑی (ہیروپنتی 2)، سی ینگ اوہ، پرویز شیخ، ہٹز انٹرنیشنل ایکشن اسپیشلسٹس (دھاکڑ)

بہترین وی ایف ایکس

اسمبلیج انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (راکیٹری)، ڈینگ، ری ڈیفائن (برہمسترا حصہ اول: شیوا)، ایم پی سی (بھیڑیا)، ریڈ چلیز وی ایف ایکس (لال سنگھ چڈھا)، ریڈ چلیز وی ایف ایکس، آفٹر اسٹوڈیوز (بھول بھلیاں 2)

بہترین کوریو گرافی

باسکو سیزر (رنگی ساری – جگ جگ جیو)، باسکو سیزر (ٹائٹل ٹریک – بھول بھلیاں 2)، گنیش اچاریہ (ڈانس کا بھوت – برہماسترا حصہ اول: شیوا)، گنیش اچاریہ (ٹھمکیشوری-بھیڑیا)، گنیش ہیگڑے (الکوحولیا- وکرم ویدھا)، کروتی مہیش (دھولیڈا- گنگو بائی کاٹھیاواڑی)

جاریہ ماہ کی 27 تاریخ کو ممبئی میں جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں فلم فیئر ایوارڈس 2023 کی رنگارنگ و شاندار تقریب کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

اس سال تقریب کی میزبانی پہلی بار سلمان خان کریں گے جبکہ آیوشمان کھرانہ اور منیش پال شریک میزبان ہوں گے۔

اس تقریب میں وکی کوشل، گووندا، ٹائیگر شراف، جھانوی کپور اور جیکولین فرنانڈیز سمیت کئی فلمی ستارے اسٹیج پر اپنا پرفارمنس دیں گے، تو بالی ووڈ کے چاہنے والو تفریح ​​​​کے لئے تیار ہو جاؤ!