تلنگانہ

ضلع نرمل میں جمعیۃ علماء کا احتجاج: مساجد کی توڑ پھوڑ اور املاک کی تباہی کے خلاف حکومت سے فوری کار روائی کا مطالبہ

جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ریاستی صدر حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ضلع نرمل کے ذمہ داران کا ایک وفد آج، 5 ستمبر 2024ء، ایڈیشنل کلکٹر ضلع نرمل سے ملا۔ وفد نے ضلع آصف آباد کے منڈل جینور میں آدی واسی قوم کی جانب سے ہونے والے شر و فساد، مساجد میں توڑ پھوڑ، قرآن پاک کی بے حرمتی، اور مسلمانوں کی دکانوں اور گاڑیوں کو منظم طریقے سے جلا کر خاکستر کرنے پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کا مطالبہ: اصل خاطیوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے
نرساپور میں جمعیۃ علماء ضلع میدک کا جلسہ: اصلاح معاشرہ پر زور
لاء لیجین اور برین اسٹارم اکیڈمی نرمل کا ہائیکورٹ ایڈوکیٹ محترمہ ولادمیر خاتون کے ہاتھوں افتتاح
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
نرمل میں تلنگانہ یوم تعلیم کا شاندار انعقاد، پانچ اردو اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

جمعیۃ علماء نے ایڈیشنل کلکٹر کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خاطیوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، مسلمانوں کو ہونے والے مالی نقصان کا فوراً ازالہ کیا جائے، اور متعلقہ پولیس افسران کو معطل کیا جائے کیونکہ یہ سب پولیس کی موجودگی میں ہوا اور پولیس فسادیوں پر قابو پانے اور مسلمانوں کی املاک کو بچانے میں ناکام رہی۔

اس موقع پر مفتی عبد الغنی صاحب، صدر جمعیت علماء ضلع نرمل، مفتی الیاس احمد حامد قاسمی، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع نرمل، مفتی کلیم احمد قاسمی، صدر جمعیت علماء مستقر نرمل، مولانا عبدالعلیم قاسمی، مفتی الیاس ثانی قاسمی، مفتی مدثر علی قاسمی، مفتی نعمان نجیب قاسمی، مولانا سید عابد حسین قاسمی، قاری سید سلیم قاسمی، حافظ افروز، سید اظہر حسین، اور محمد عبدالقیوم بھی موجود تھے۔

a3w
a3w