دہلی

جموں و کشمیر اسمبلی الیکشن، 15 ممالک کے سفارت کاروں نے مشاہدہ کیا

جموں و کشمیر میں آج اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ کے دوران تقریباً 15 ممالک کے سفارت کاروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وادی کشمیر کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

نئی دہلی: جموں و کشمیر میں آج اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ کے دوران تقریباً 15 ممالک کے سفارت کاروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وادی کشمیر کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

ذرائع نے یہاں بتایا کہ 15 ممالک کے سینئر سفارت کاروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد موجودہ اسمبلی انتخابات کو دیکھنے کے لیے جموں و کشمیر کے دورے پر ہے۔

ان ممالک میں امریکہ، میکسیکو، گیانا، جنوبی کوریا، صومالیہ، پناما، سنگاپور، نائجیریا، اسپین، جنوبی افریقہ، ناروے، تنزانیہ، روانڈا، الجزائر اور فلپائن شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں واقع ان ممالک کے سفارتخانوں کی نمائندگی ان کے چارج ڈی افیئرز یا ڈپٹی چیف آف مشن کر رہے ہیں۔

دیگر کی نمائندگی منسٹر کونسلر سطح کے سفارت کار کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق، وفد نے بڈگام علاقے کے اومپورہ میں پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا، اس کے بعد لال چوک حلقہ کے اندر امیرا کدل اور ایس پی کالج، چنار باغ میں رکے۔

ایس پی کالج میں، نمائندوں کو ایک خصوصی پولنگ بوتھ کا دورہ کرنے کا موقع ملا جو مکمل طور پر خواتین کے زیر انتظام تھا۔قابل ذکر ہے کہ ان میں سے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران بہت کم ٹرن آؤٹ تھا۔

a3w
a3w