ایشیاء
ٹرینڈنگ

جاپان کی معمر ترین خاتون انتقال کر گئیں

جنوری 2023 تک، دنیا کی سب سے معمر ترین خاتون اسپین کی ماریا برانیاس موریرا ہیں، جن کی عمر اب 116 سال ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کی پیدائش کی تاریخ 4 مارچ 1907 ہے۔

ٹوکیو: جاپان کی سب سے معمر خاتون کا منگل کی صبح اوساکا صوبےکے کاشیوارا میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 116 سال تھی۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ کیوڈو نیوز کے مطابق بزرگ خاتون فوسا تتسومی 25 اپریل 1907 کو پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام کاشیواڑہ کے ایک نرسنگ ہوم میں بستر پر گزارے۔

متعلقہ خبریں
معروف کوچ مرزا رحمت بیگ کا انتقال
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال

وزارت صحت کے مطابق، فوکوکا میں 119 سالہ خاتون کی موت کے بعد اپریل 2022 میں تاتسومی جاپان کی سب سے معمر ترین زندہ خاتون تھیں۔

جنوری 2023 تک، دنیا کی سب سے معمر ترین خاتون اسپین کی ماریا برانیاس موریرا ہیں، جن کی عمر اب 116 سال ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کی پیدائش کی تاریخ 4 مارچ 1907 ہے۔