جیا خان خودکشی کیس، اداکار سورج پنچولی بری
موت کے چند دن بعد سینئر اداکارہ جوڑا آدتیہ پنچولی اور زرینہ وہاب کے لڑکے کو خودکشی پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بتایاجاتا ہے کہ امریکی شہری جیا اور سورج کے درمیان تعلقات تھے۔ سورج اس وقت بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے کی کوشش کررہے تھے۔

ممبئی: ممبئی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے سنسنی خیز جیا خان کی موت کے کیس میں اداکار سورج پنچولی کو بری کردیا جس میں ان پر خودکشی پر اکسانے/مجبور کرنے کا الزام تھا۔ واضح رہے کہ 3/ جون 2013ء کی نصف شب کو جوہو کے ساگر سنگیت اپارٹمنٹ کے اپنے فلیٹ میں 25 سالہ جیا مردہ پائی گئی تھی اور اس کے تقریباً10 سال بعدف عدالت کا یہ فیصلہ آیا۔
موت کے چند دن بعد سینئر اداکارہ جوڑا آدتیہ پنچولی اور زرینہ وہاب کے لڑکے کو خودکشی پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بتایاجاتا ہے کہ امریکی شہری جیا اور سورج کے درمیان تعلقات تھے۔ سورج اس وقت بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے کی کوشش کررہے تھے۔
جیا کے خودکشی نوٹ میں شک کی سوئی سورج کی طرف تھی جنہیں بعد ازاں گرفتار کیا گیا۔ جیا کی ماں رابعہ خان کی متعدد درخواستوں اور بمبئی ہائی کورٹ کی 3/ جولائی 2014ء کو ہدایات کے بعد یہ کیس سی بی آئی کے حوالے کردیا گیا۔
اپنے نوٹ میں جیا نے سورج کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات اور اس کی جانب سے پہنچنے والی ذہنی اور جسمانی اذیت کی بپتا سنائی۔ استغاثہ نے کیس میں جیا کی ماں رابعہ سمیت 22گواہوں پر جرح کی جبکہ سورج کی پیروی وکیل پرشانت پاٹل نے کی۔