مشرق وسطیٰ

ویڈیو: جدہ انڈسٹریل سٹی کے کارخانے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

سعودی عرب میں جدہ انڈسٹریل سٹی کے کارخانے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس پر جلد قابو پالیا گیا۔

جدہ: سعودی عرب میں جدہ انڈسٹریل سٹی کے کارخانے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس پر جلد قابو پالیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے عاجل کے مطابق شہری دفاع کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جمعرات کو انڈسٹری سٹی میں قائم پرنٹر کی سیاہی تیار کرنے والے کارخانے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بتایا کہ جدہ کے صنعتی علاقے کے ایک کارخانے میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو حکام کو روانہ کیا گیا۔

شہری دفاع اور مکہ گورنریٹ کے مطابق آگ لگنے کے مقام پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں، جنہوں نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔

متاثرہ مقام پر کھڑی گاڑیوں کو شہری دفاع کے فائر فائٹنگ یونٹ نے احتیاط کے طور پر وہاں سے دور منتقل کروایا۔

ریسکیو ادارے نے آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اطراف میں مخصوص فوم کا اسپرے کیا، آگ سے بلند ہونے والے شعلے اور دھواں دور سے دکھائی دے رہا تھا۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔

a3w
a3w