دہلی

ملک میں بے روزگاری کی صورتحال انتہائی سنگین: ملیکارجن کھرگے

بے روزگاری کے مسئلہ پر مرکز کو نشانہتنقید بناتے ہوئے کانگریس نے چہارشنبہ کے دن دعویٰ کیا کہ ملک بے روزگاری کے پھٹنے والے بم پر بیٹھا ہے۔

نئی دہلی: بے روزگاری کے مسئلہ پر مرکز کو نشانہتنقید بناتے ہوئے کانگریس نے چہارشنبہ کے دن دعویٰ کیا کہ ملک بے روزگاری کے پھٹنے والے بم پر بیٹھا ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
تکوگوڑہ میں کانگریس کا جلسہ، منشور کی اجرائی، کھرگے، راہول، پرینکاگاندھی کی شرکت متوقع
صفا بیت المال سے تیس بیروزگار نوجوانوں میں ٹو وہیلرس کی تقسیم
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی

نوجوان‘ مودی حکومت کی بے رخی کی مار جھیل رہے ہیں۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس نوجوانوں کو روزگار دینے کا ٹھوس منصوبہ موجود ہے۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن(آئی ایل او) اور انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ڈیولپمنٹ (آئی ایچ ڈی) کی جاری کردہ انڈیا ایمپلائمنٹ رپورٹ 2024 کے حوالہ سے کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے عوام سے خواہش کی کہ وہ ووٹ ڈالنے سے قبل یہ یاد رکھیں کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 10 سال میں 20 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے نوجوانوں سے 12 کروڑ نوکریاں چھین لیں۔

ہمارے نوجوان‘ مودی حکومت کی بے رخی / بے حسی کی مار جھیل رہے ہیں۔ بڑھتی بے روزگاری نے ان کا مستقبل تباہ کردیا ہے۔ آئی ایل او اور آئی ایچ ڈی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں بے روزگاری کا مسئلہ سنگین ہے۔

کھرگے نے ایکس پر پوسٹ میں کہاکہ آئی ایل او اور آئی ایچ ڈی نے محتاط رپورٹ دی ہے لیکن ہم بے روزگاری کے ایسے بم پر بیٹھے ہیں جو پھٹنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا چیف اکنامک اڈوائزر یہ کہتے ہوئے اپنے عزیز قائد کا بچاؤ کررہا ہے کہ حکومت بے روزگاری جیسے تمام سماجی و معاشی مسائل حل نہیں کرسکتی۔

کھرگے نے آئی ایل او رپورٹ کے کے حوالہ سے کہا کہ روزگار سے محروم ہندوستانیوں میں 83 فیصد نوجوان ہیں۔ دیہی علاقوں میں صرف 17.5 فیصد نوجوانوں کو مستقل کام ملتا ہے۔ کانگریس زیرقیادت یو پی اے حکومت سے تقابل کیا جائے تو مودی حکومت میں بہت کم نوجوان معاشی سرگرمیوں میں مصروف ہیں کیونکہ نوکریوں کی شدید قلت ہے۔

2012 سے تقابل کیا جائے تو مودی حکومت میں نوجوانوں میں بے روزگاری 3 گنا بڑھ گئی اسی لئے کانگریس نے یووا نیائے کی بات کہی ہے۔ کانگریس قائد پی چدمبرم نے بھی چیف اکنامک اڈوائزر وی اننت ناگیشورن کے ریمارکس کے حوالہ سے مودی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا۔

ناگیشورن نے کہا تھا کہ حکومت سارے سماجی و معاشی مسائل حل نہیں کرسکتی۔ سابق وزیر فینانس نے زور دے کر کہا کہ ان کی پارٹی کے پاس بے روزگاری سے نمٹنے کا ٹھوس منصوبہ موجود ہے جو پارٹی منشور میں ظاہر ہوگا۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے بھی بے روزگاری کے مسئلہ پر مرکز کو نشانہ ئ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سمجھ چکے ہیں کہ بی جے پی انہیں روزگار نہیں دے سکتی۔