تلنگانہ

روز گار میلہ۔ وزیر اعظم کی نگرانی میں دس لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا عمل جاری

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں پر تقررات میں بدعنوانی کے بغیر روز گار میلہ کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کی نگرانی میں دس لاکھ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں پر تقررات میں بدعنوانی کے بغیر روز گار میلہ کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کی نگرانی میں دس لاکھ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
مودی کے رام راج میں دلتوں کو نوکری نہیں ملتی: راہول گاندھی
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع

وزیر موصوف نے متنبہ کیا کہ بھرتی کے عمل میں بدعنوانی کے مرتکب پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔کشن ریڈی نے آج صبح حیدرآباد سے چھٹے روز گر میلے میں شرکت کی۔

انہوں نے تلنگانہ کے 270 سے زائد نئے ملازمت کرنے والے نوجوانوں کو تقررنامے حوالے کئے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کی ترقی اور دنیا کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے نئے ملازمت کرنے والے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ مرکزی حکومت اور مختلف مرکزی اداروں کے ذریعہ خدمات انجام دینے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو نئی ملازمتیں ملنے سے ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔اس موقع پر وزیر موصوف نے گزشتہ 9 سالوں میں ملک کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔

یہ کہتے ہوئے کہ یہ میلہ مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں خالی ملازمتوں کو پُر کرنے کے لیے منعقد کیاگیا ہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ 70 ہزارملازمتوں کو مرحلہ وار طورپر پُر کیاجائے گا۔