تلنگانہ

فضائی آلودگی پر قابو پانے جی ایچ ایم سی اور این سی اے پی کا مشترکہ ایکشن پلان

اس منصوبے کے تحت تمام متعلقہ محکموں کے اشتراک سے فضائی معیار کی مسلسل نگرانی اور آلودگی کے خاتمہ کے لیے منظم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔جی ایچ ایم سیکے مطابق صاف ہوا کی فراہمی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے نیشنل کلین ایئر پروگرام کے تعاون سے شہر کی آب و ہوا کو بہتر بنانے ایک جامع اور مربوط مہم کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی میں فضائی آلودگی، اسکول 18 نومبر تک بند رہیں گے
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

اس منصوبے کے تحت تمام متعلقہ محکموں کے اشتراک سے فضائی معیار کی مسلسل نگرانی اور آلودگی کے خاتمہ کے لیے منظم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔جی ایچ ایم سیکے مطابق صاف ہوا کی فراہمی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اس پروگرام کے تحت مختلف ایجنسیوں کو مخصوص ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تاکہ آلودگی کے ذرائع کا سائنسی بنیادوں پر تدارک کیا جا سکے۔ فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے کر وہاں فوری اقدامات کئے جائیں گے۔

سڑکوں کی دھول کو روکنا اور تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ماحولیاتی قوانین کی سخت نگرانی کرنابھی اس کے کام میں شامل ہے۔ ٹریفک مینجمنٹ اور سخت قوانین کے نفاذ کے ذریعہ گاڑیوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں میں کمی کی جائے گی۔

فیکٹریوں سے ہونے والے اخراج کی نگرانی اور تعمیراتی فضلے کے سائنسی انتظام کو یقینی بنایاجائے گا۔بلدیہ حکام کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد صرف عارضی اقدامات کرنا نہیں بلکہ ڈیٹا کی بنیاد پر ایسی حکمت عملی اپنانا ہے جس سے طویل مدتی نتائج حاصل ہوں۔

جی ایچ ایم سی نے مزید کہا کہ حیدرآباد کے پائیدار مستقبل، عوامی صحت اور شہر کی بہتری کے لیے صاف ہوا ناگزیر ہے۔