یوگی آدتیہ ناتھ سے سوال کرنا صحافی کو پڑا مہنگا، آن لائن دھمکیوں اور بدسلوکی کا سامنا و یڈیو وائرل
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صحافی کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر دھمکی آمیز پیغامات اور گالی گلوچ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لکھنؤ: صحافی دیویا شریواستو کو مبینہ طور پر آن لائن دھمکیوں اور بدسلوکی کا سامنا ہے۔ یہ معاملہ ہفتہ، 12 ستمبر کو اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کے سوال کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا۔
مبینہ طور پر ایک پریس کانفرنس کے دوران دیویا شریواستو نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے سوال کیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صحافی کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر دھمکی آمیز پیغامات اور گالی گلوچ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں اور متعدد میڈیا اداروں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ نے اپنا خطاب کیا اور صحافیوں کے سوالات لیے بغیر ہی وہاں سے روانہ ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق صحافیوں کا کہنا تھا کہ انہیں ’پریس میٹ‘ کے لیے بلایا گیا تھا، تاہم انہیں سوالات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس کے بعد صحافیوں کو سوال کرنے کی آزادی اور پریس کانفرنس کے طریقۂ کار کو لے کر بحث چھڑ گئی ہے