حیدرآباد

جوبلی ہلز ایکسیڈنٹ کیس، عامر شکیل کے بیٹے راحیل کو ہائیکورٹ سے راحت

دو سال قبل جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 پر ایک سڑک حادثے میں ایک بچہ کی موت ہو گئی تھی جبکہ حادثہ میں ایک اور فرد شدید زخمی ہو گیا تھا۔ حادثہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

حیدرآباد: جوبلی ہلز روڈ ایکسیڈنٹ کیس میں بودھن کے سابق رکن اسمبلی شکیل عامر کے فرزند راحیل کو ہائی کورٹ میں راحت ملی۔ ہائی کورٹ کی  بنچ نے راحیل کی گرفتاری پر دو ہفتوں کے لیے روک لگا دی۔  یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ جوبلی ہلز پولیس نے ہائی کورٹ کی طرف سے راحیل کو دی گئی ضمانت کو چیلنج کرتے ہوئے اپیل کی تھی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
دہلی فسادات کیس: میراں حیدر ہائی کورٹ میں درخواست ِ ضمانت سے دستبردار
روحی نبیلہ، تلنگانہ ہائی کورٹ میں اے جی پی مقرر
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
گیان واپی مسجد کیس، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ

 آج (منگل کو) ہائی کورٹ میں پولیس کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ راحیل کے وکیل نے عدالت میں کاؤنٹر دائر کیا۔ دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے عبوری احکامات جاری کے۔ ہائی کورٹ نے راحیل کو دو ہفتے تک گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 پر ایک سڑک حادثے میں ایک بچہ کی موت ہو گئی تھی جبکہ حادثہ میں ایک اور فرد شدید زخمی ہو گیا تھا۔ حادثہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

کار پر لگے اسٹیکر کی بنیاد پر پولیس نے اس کی شناخت سابق رکن اسمبلی  شکیل عامر کی کار کے طور پر کی تھی، حادثے کے وقت شکیل کا بیٹا راحیل، اس کا  دوست افنان اور معاز کار میں موجود تھے۔ لیکن غیر متوقع طور پر افنان نامی نوجوان نے یہ کہہ کر پولیس کے سامنے خود سپردگی اختیار کر لی تھی  کہ اس نے گاڑی چلائی تھی۔

   بتایا جاتا ہے کہ ماضی میں پولیس کے کچھ اعلیٰ حکام نے راحیل کو فرار کرانے کی کوشش میں مدد کی تھی۔ پولیس نے اس  مقدمہ کو دوبارہ کھولا اور متاثرین کے بیانات دوبارہ قلمبند کئے۔ راحیل، جو اس معاملے میں اے ون مجرم ہے، کو پولیس نے 8 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔

 ملزمان نے ہائی کورٹ سے رجوع  ہوئی تو ہائی کورٹ نے راحیل کو رواں ماہ کی 18 تاریخ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ راحیل کو اس معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد چنچل گوڈا جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

جب پولیس راحیل کو ضمانت دینے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرنے گئی تو عدالت نے ایک بار پھر راحیل کو مزید دو ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کیا۔

a3w
a3w