دہلی

4 جون کا سورج ملک میں نئی صبح لائے گا: راہول گاندھی

سابق صدر کانگریس نے ایکس پر ہندی میں پوسٹ میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اس جھلسادینے والی گرمی میں آپ سبھی ووٹ ڈالنے آئے تاکہ جمہوریت اور دستور کو بچایا جائے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے ہفتہ کو لوک سبھا الیکشن کے ساتویں اور آخری مرحلہ کے دن لوگوں سے خواہش کی کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لئے آئیں اور اس حکومت کو آخری دھکا دیں جو گھمنڈ اور ظلم و زیادتی کی علامت بن چکی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ رجحانات کے مطابق انڈیا اتحاد کی حکومت بننے والی ہے۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

سابق صدر کانگریس نے ایکس پر ہندی میں پوسٹ میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اس جھلسادینے والی گرمی میں آپ سبھی ووٹ ڈالنے آئے تاکہ جمہوریت اور دستور کو بچایا جائے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ 4 جون کا سورج ملک میں نئی صبح لانے والا ہے۔ 4 جون کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

اسی دوران کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے دعویٰ کیا کہ اب یہ واضح ہوچکا ہے کہ انڈیا بلاک اپنی حکومت بنانے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی یعنی رائے دہندوں کی زیادہ سے زیادہ حصہ داری انڈیا کو مضبوط بنائے گی۔

 اپنے تجربہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے باہر نکلیں۔ دستور کے لئے ووٹ دیں‘ اپنی جمہوریت کے لئے ووٹ دیں اور ایسی حکومت بنانے میں ہاتھ بٹائیں جو صرف آپ کے لئے کام کرے۔ آج لوک سبھا الیکشن کا آخری مرحلہ تھا جس کے ساتھ ہی ملک میں پارلیمانی انتخابات کا عمل پایہ تکمیل کو پہنچا۔