حیدرآباد

بی سی ریزرویشن کیلئے کے کویتا کی بھوک ہڑتال۔ پوسٹرجاری

اس بھوک ہڑتال کی اجازت کے لیے تلنگانہ جاگروتی کے رہنماؤں نے سنٹرل زون ڈی سی پی کو درخواست پیش کی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کویتا کی مجوزہ 72 گھنٹوں کی بھوک ہڑتال کے لیے باقاعدہ اجازت دی جائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ جاگروتی کی صدر اور بی آر ایس کی ایم ایل سی کویتا نے بی سی طبقات کو 42فیصد ریزرویشن کے حصول کے لیے 72 گھنٹوں کی مجوزہ بھوک ہڑتال کے سلسلہ میں چہارشنبہ کے روز اپنی بنجارا ہلز واقع رہائش گاہ پر پوسٹر کی رسمِ اجرا انجام دی۔

متعلقہ خبریں
کشن ریڈی اور کویتا نے ووٹ دیا
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
ای ڈی کی نئی چارج شیٹ بی آر ایس ایم ایل سی ملزم
کے ٹی آر اور کویتا کے زوال کا آغاز، منی لانڈرنگ کیس کے ملزم کا جیل سے مکتوب

انہوں نے اعلان کیا کہ یہ بھوک ہڑتال 4 اگست کی صبح 10 بجے سے شروع ہوکر 7 اگست کی صبح 10 بجے تک جاری رہے گی۔ کویتا نے مرکز اور ریاستی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی سی ریزرویشن کو قانونی حیثیت دلانے کے سلسلہ میں ان حکومتوں میں سنجیدگی اور خلوصِ نیت کا فقدان ہے۔

 انہوں نے سوال کیا کہ جب ریاستی اسمبلی اور قانون ساز کونسل نے 42 فیصد ریزرویشن کے حق میں بلز منظور کر لیے ہیں تو پھر صدرِ جمہوریہ کی منظوری نہ ملنے کی صورت میں ریاستی حکومت قانونی جنگ کیوں نہیں لڑ رہی؟ کویتا نے اعلان کیا کہ جب تک بی سی طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن حاصل نہیں ہو جاتا، وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی اور کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گی۔

اس بھوک ہڑتال کی اجازت کے لیے تلنگانہ جاگروتی کے رہنماؤں نے سنٹرل زون ڈی سی پی کو درخواست پیش کی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کویتا کی مجوزہ 72 گھنٹوں کی بھوک ہڑتال کے لیے باقاعدہ اجازت دی جائے۔