حیدرآباد

کالا پتھر گڑبڑ: ایم آئی ایم کارپوریٹر کے خلاف کیس درج

بتایا گیا ہے کہ بی جے پی نے موچی کالونی کالا پتھر میں کارنر میٹنگ منعقد کی تھی جہاں الزام لگایا گیا ہے کہ کارپوریٹر اور مجلسی ورکرس نے اعتراض کرتے ہوئے مبینہ طور پر گڑبڑ کی تھی۔

حیدرآباد: کالاپتھر پولیس نے جمعہ کو رامناس پورہ کے مجلسی کارپوریٹر محمد قادر اور پارٹی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
حلقہ اسمبلی کاروان کے کئی مجلسی ورکرس کی کانگریس میں شمولیت
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی

بتایا گیا ہے کہ بی جے پی نے موچی کالونی کالا پتھر میں کارنر میٹنگ منعقد کی تھی جہاں الزام لگایا گیا ہے کہ کارپوریٹر اور مجلسی ورکرس نے اعتراض کرتے ہوئے مبینہ طور پر گڑبڑ کی تھی۔

بی جے پی کارکنوں نے الزام لگایا کہ مجلسی کارکنوں نے انہیں میٹنگ کرنے سے روکا اور ان پر حملہ کیا، جس سے علاقے میں ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی۔

پولیس کے اعلیٰ حکام اضافی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور حالات کو قابو میں کرلیا۔

اسی دوران بی جے پی کارکن کالا پتھر پولیس اسٹیشن پہنچے اور سڑک پر بیٹھ گئے اور نعرہ بازی کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے مقامی کارکنوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ان کی شکایت کی بنیاد پر آئی پی سی اور ایس سی/ ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔