حیدرآباد

کالیشورم پروجیکٹ کے معاملہ کی سماعت ہائیکورٹ میں ملتوی

اس پروجیکٹ کے میڈی گڈہ بیریج کے منہدم ہونے کے معاملہ کے سلسلہ میں کانگریس لیڈرنرنجن ریڈی نے یہ درخواست داخل کی اور اس کی سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کروانے کی ہدایت دینے کی عدالت سے خواہش کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے کالیشورم پروجیکٹ کے معاملہ کی سماعت ملتوی کردی۔اس پروجیکٹ کے میڈی گڈہ بیریج کے منہدم ہونے کے معاملہ کے سلسلہ میں کانگریس لیڈرنرنجن ریڈی نے یہ درخواست داخل کی اور اس کی سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کروانے کی ہدایت دینے کی عدالت سے خواہش کی۔

متعلقہ خبریں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

انہوں نے کہاکہ اس پروجیکٹ کی تعمیر کے وقت کئی شکایات نیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی سے کی گئی تھی۔ہائی کورٹ نے اس معاملہ کی تفصیلات اندرون دو ہفتے داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس معاملہ کی سماعت دوہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔