قومی

مائیکروسافٹ کی خدمات پوری طرح بحال

آؤٹ لک، ٹیمس اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ 365 کی خدمات کئی گھنٹوں تک متاثر رہیں، 70 ممالک سے شکایات موصول ہونے کے بعد کمپنی نے مکمل بحالی کا اعلان کردیا۔

شکاگو: (اے پی) مائیکروسافٹ نے ہفتہ کے دن کہا کہ کئی گھنٹوں کے آؤٹیج کے بعد اس کی خدمات پوری طرح بحال ہوگئی ہیں۔ اس نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کرکے مسئلہ حل کردیا اور خدمات بحال کردیں۔

یوزرس نے کہا تھا کہ مائیکروسافٹ 365 خدمات بشمول آؤٹ لک، ٹیمس، اے آئی اسسٹنٹ کوپائلٹ درہم برہم ہوگئی تھیں۔ آن لائن ٹریکر، ڈاؤن ڈٹیکٹر نے کہا تھا کہ اسے 70 ممالک سے یوزرس کی طرف سے آؤٹیج کی شکایتیں ملی تھیں۔

سرکاری دفاتر، دواخانہ، کاروباری اداروں، ایرلائنس اور بینکس متاثر ہوئے تھے۔

430 ملین لوگ مائیکروسافٹ 365 ایپس استعمال کرتے ہیں۔ مائیکروساٹ نیاپنی ویب سائٹ پر یہ بات بتائی۔ مسئلہ جمعرات کی دوپہر سے امریکہ میں شروع ہوا تھا۔ کمپنی نے جمعہ کے دن خلل کے لئے معافی مانگی۔