انٹرٹینمنٹ

سشانت کی موت کے بعد کنگنا کے بیانات ”جھوٹے“: جاوید اختر

سینئر نغمہ نگار جاوید اختر نے ممبئی کی عدالت کو بتایا کہ جون 2020ء میں بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد فلم اسٹار کنگنا راؤت کے نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران کیے گئے بعض تبصرے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

ممبئی: سینئر نغمہ نگار جاوید اختر نے ممبئی کی عدالت کو بتایا کہ جون 2020ء میں بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد فلم اسٹار کنگنا راؤت کے نیوز چینل کو انٹرویو کے دوران کیے گئے بعض تبصرے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایم پی کنگنا ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش ہوں گی
اداکارہ کنگنارناوت کو بمبئی ہائی کورٹ میں کوئی راحت نہیں
کانسٹیبل کی ستائش کرنے والے کیا عصمت ریزی یا قتل کو بھی جائز ٹھہرائیں گے: کنگنا
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا

اختر نے یہ ریمارکس‘ کنگنا کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت مقدمہ میں وکیل دفاع کی جانب سے جرح کے لیے اندھیری کی عدالت میں پیشی کے دوران کیے۔

کنگنا نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ اختر نے مجھ سے اپنے ساتھی اداکار رتیک روشن سے معذرت خواہی کرنے کو کہا تھا جنہوں نے 2016ء میں اس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرکے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پیر کو جرح کے دوران کنگنا کے وکیل رضوان صدیقی نے پوچھا ”کیا یہ صحیح ہے کہ آپ نے ان سے ملاقات کی اصلی حقیقت نہیں بتائی کیوں کہ کنگنا نے انٹرویو میں جو کچھ کہا وہ صحیح تھا؟“

اس پر سینئر نغمہ نگار نے کہا کہ کنگنا نے انٹرویو میں جو کچھ کہا وہ جھوٹ کے سوا کچھ نہ تھا۔“