جرائم و حادثات
کارالٹ گئی، بی ٹیک طالب علم زخمی
یہ حادثہ شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلزچیک پوسٹ علاقہ میں پیش آیا۔ وہ حالت نشہ میں تھا جس کی وجہ سے اس نے گاڑی کا توازن کھودیااوریہ کارالٹنے سے پہلے فٹ پاتھ پرٹیلی فون پول اوردرختوں سے ٹکراگئی۔

حیدرآباد:حالت نشہ میں کارچلاتے ہوئے گاڑی کا توازن کھونے سے گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں بی ٹیک کا طالب علم زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلزچیک پوسٹ علاقہ میں پیش آیا۔ وہ حالت نشہ میں تھا جس کی وجہ سے اس نے گاڑی کا توازن کھودیااوریہ کارالٹنے سے پہلے فٹ پاتھ پرٹیلی فون پول اوردرختوں سے ٹکراگئی۔
یہ طالب علم کارمیں اپنے ساتھی کے ساتھ کرشنانگرجارہاتھا۔اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جوبلی ہلز پولیس وہاں پہنچی جس نے اس کار کو سیدھا کرتے ہوئے زخمی نوجوان کو اسپتال پہنچایا اور وہاں ٹریفک کو بحال کیا۔پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔