حیدرآباد

حکومت تلنگانہ پر گورنر کی تنقید پر کویتا برہم

کویتا نے کہا کہ ہم صرف چند افراد کے ہاتھ میں جملہ دولت رکھنے کے بجائے کسانوں، اقلیتوں، بے روز گار نوجوانوں کے مسائل کا حل دریافت کرنے کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔

حیدرآباد: جشن جمہوریہ کی تقریر کے دوران گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کی حکومت تلنگانہ پر تنقید پر بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے برہمی کااظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

گورنر کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کویتا نے مائیکرو بلاگنگ پلاٹ فارم ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ جب کورونا کے دوران ملک انتہائی نازک صورتحال سے گذر رہا تھا تب بی آر ایس پارٹی نے مرکزی حکومت سے خواہش کی تھی کہ وہ سنٹرل وشا پراجکٹ کے بجائے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دئے۔

کویتا نے کہا کہ ہم صرف چند افراد کے ہاتھ میں جملہ دولت رکھنے کے بجائے کسانوں، اقلیتوں، بے روز گار نوجوانوں کے مسائل کا حل دریافت کرنے کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔

نہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید تحریر کیا کہ آج کے خصوصی دن، گورنر کی جانب سے کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے کئے جارہے سوالات کو دوبارہ دہرانے کیلئے وہ تمیلی سائی سوندرا راجن کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔