تلنگانہ

کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس

دہلی شراب اسکام سے مربوط کرپشن کے ایک کیس میں ماخوذ بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کی ضمانت کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

نئی دہلی: دہلی شراب اسکام سے مربوط کرپشن کے ایک کیس میں ماخوذ بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کی ضمانت کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
راشن کارڈ کا پتا کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا: ہائی کورٹ
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
ای ڈی کی نئی چارج شیٹ بی آر ایس ایم ایل سی ملزم
غداروں کو پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں کریں گے

جسٹس سورنا کا نتا شرما نے کویتا کی درخواست ضمانت پر سی بی آئی کو نوٹس جاری کی ہےاور عدالت نے ای ڈی کے منی لانڈرنگ کیس میں کویتا کی ایک اور درخواست کے ساتھ سماعت24 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

ہائی کورٹ نے بی آر ایس ایم ایل سی کی ایک اور درخواست پر سی بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مرکزی ایجنسی سے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

تحت کی عدالت نے سی بی آئی کو عدالتی تحویل میں کویتا سے پوچھ تاچھ کرنے کی اجازت دی تھی۔ کے کویتا، ای ڈی اور سی بی آئی کیسو ں میں عدالتی تحویل میں ہیں۔

ای ڈی کیس میں خاتون ایم ایل سی کی درخواست ضمانت ہائی کورٹ میں زیرالتواء ہے۔ عدالت نے ایجنسی کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔دہلی کی تحت کی عدالت نے 6مئی کو منی لانڈرنگ کیس میں کویتا کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔